حکومتی نمائندوں سے کامیاب مذاکرات ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور ہڑتال ختم کردی

حکومتی نمائندوں سے کامیاب مذاکرات ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور ہڑتال ختم کردی

ملتان (نمائندہ پاکستان ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور ہڑتال ختم کر دی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر فیصل عزیز، وائس چیئرمین پنجاب ڈاکٹر کبیر اور چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون کے مطابق حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جنوری میں پی جی آر کی انڈکشن میں سیٹوں کو 500 سے بڑھا کر 1100 سے بھی زیادہ کیا جائے گا۔ سپروائزر کی موجودگی کی صورت میں پی جی آر لیول تھری اپنے انسٹی ٹیوٹ میں کام کریں گے اور اس کے لئے امیدوار خود درخواست جمع کروا سکیں گے۔ ایڈہاک ایم او کے مسئلہ کو بھی مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔ 2013ء کے ایم او کے حوالہ سے بھی میٹنگ کا انعقاد ایک ہفتہ کے اندر کیا جائے گا۔ لیول ون کے لئے درخواستیں آن لائن جمع کروائی جائیں گی۔ پی جی آر کی ڈیوٹی 56 گھنٹہ ہفتہ کے اندر ہو گی۔ 400 سے زائد سپروائزرز کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی جائے گی اور لیڈی ڈاکٹرز کو میٹرنٹی کی چھٹیاں 3 ماہ کے لئے دی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...