پنجاب کے تمام اضلاع میں نئی جیلیں تعمیر کی جائینگی ‘ احمد یار ہنجراء

پنجاب کے تمام اضلاع میں نئی جیلیں تعمیر کی جائینگی ‘ احمد یار ہنجراء

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے کا کام شروع کر دیا گیاہے،پنجاب کے تمام اضلاع میں نئی جیلیں بھی تعمیر کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے دن رات کام کیا جا رہاہے2017کے آخر میں پاکستان کے اندھیرے چھٹ جائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے176اور پی پی 251کی عوام کیلئے تعلیم وصحت کے معیاری منصوبوں پر عملی کام کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے5ارب کی خطیررقم سے کوٹ ادو کی عوام کیلئے5سو بیڈ پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر کاکام جلد شروع کر دیا جائے گا ،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ کوٹ ادو کی عوام کیلئے تعلیم پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور کوٹ ادو میں گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج مکمل ہو چکا ہے جن میں بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جہاں جلد ہی کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...