جہانیاں کو دوبارہ خوبصورت اور سرسبز بنائیں گے‘ چوہدری افتخار نذیر

جہانیاں کو دوبارہ خوبصورت اور سرسبز بنائیں گے‘ چوہدری افتخار نذیر

جہانیاں(نا مہ نگار،نمائندہ پاکستان)ایم این اے چوہدری افتخار نذیر ،چیئرمین میونسپل جہانیاں حاجی عطالرحمن اور وائس چیئرمین سلیم طارق نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور جہانیاں پریس کلب روڈ کی تعمیر ومرمت کا افتتاح کیا ،جس کے بعد جہانیاں پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری افتخان نذیر نے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی جہانیاں کے لوگوں نے اعتماد کیا انشاء اللہ جہانیاں کو دوبارہ اسی طرح خوبصورت بنائیں گے جیسا وہ پہلے تھا ۔سب سے بڑا مسئلہ شہر کی صفائی کا ہے سب سے پہلے اس کو ٹھیک کیا جائے گا۔لوگوں کے لئے آسانیاں پید کی جائیں گی ،ہم جہانیاں اور حلقہ کے لوگوں خدمت جاری رکھیں گے ،جہانیاں پریس کلب کے زیر تعمیر ہال کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر صدر پریس کلب جہانیاں چوہدری اشفاق احمد جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانیاں پریس کلب میں الٰہ دین ہال کی تعمیر پر شکر گزار ہیں یڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فتخار نذیر پرنہ صرف حلقہ 159کے لوگوں نے اعتماد کیا بلکہ ضلع خانیوال میں وائس چیئر مین اور میونسپل کمیٹی جہانیاں کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر کے لوگوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ جہانیاں حاجی عطا الرحمن ،وائس چیئرمین سلیم طارق،ایم این اے گروپ کے تمام کونسلرز ،چیف آفیسرجہانیاں عبدالغفار سمرا، خالد محمود بھٹی ،خالد شریف گجر ،آر شان شیخ ،عبدالمجید رحمانی ،صغیر احمد بسی ،قاضی احسان،اشفاق احمد (گڈز)،ملک ریاست علی،سرور نذیر،آصف جاوید،محمدشریف تونسوی،عبدالعزیز ٹھیکیدار،شکیل احمد ملک،چوہدری محمد بوٹا ،محمد انور مغل بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...