بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ‘ شہری پریشان ‘ ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ‘ شہری پریشان ‘ ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان ‘ وہاڑی ‘ جہانیاں ‘ بہاولپور ( خبر نگارخصوصی ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جای ‘ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیل کے مطابق صوبائی حلقہ 196کے متعدد علاقوں میں آفس سکول اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ پر  پی پی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا صوبائی حلقہ196کے علاقوں ٹمبر مارکیٹ‘ بستی دائرہ‘ چاہ جموں والا‘چوک شاہ عباس‘ محلہ بی بی پاک دامن مزار اور محلقہ علاقوں میں صبح و شام کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے جس پر پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ196کے سینئر نائب صدر اللہ بخش بھٹہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اللہ بخش بھٹہ‘ محمد حسین ارائیں ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات بھر گیس فراہمی منقطع ہونے کے باوجود صبح اور شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پریشر میں کمی سمجھ سے بالاتر ہے ‘انہوں نے مطالبہ کیا گیس پریشر میں بہتری اور لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تاجرطبقہ کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہونے لگا اور تاجر برادری مالی طور پر دن بدن کمزور ہونے لگی۔ دریں اثناء سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، خواتین پریشان اور تمام طبقات بری طرح متاثر ہو گئے ، لو گ بغیر نا شتہ کیے دکانوں دفاتر پر جا نے لگے اور طلبہ وطالبات بھی بغیر نا شتہ کیے سکولز اور کالجز میں جانے پر مجبور ہیں جسپر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ساجد حسین ، محمد کلیم ، یوسف علی ، کا مران علی ، شانِ محمد، محمداکرم ، شفیق احمد، شفیع محمد ، افتخاراحمد ، بشریٰ بی بی ، سمیرا علی ، کنول ، سیماں ، عظمیٰ احمد ، شریفاں بی بی ، اللہ رکھی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے حکومت سے فوری گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق جہانیا ں کے مختلف علاقوں ،شفقت کا لو نی ،مر ضی پو رہ ،جلا ل آباد ،غر یب آبا د ،ہا وسنگ سکیم ،فرید آبا د ،چیمہ کا لو نی میں کئی دن سے گیس بندہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹی بی ایس کم اور گیس کنکشن زیادہ ہیں جس کی وجہ سے پریشر کم پڑ جاتا ہے اور اکثر علاقوں میں کئی کئی دن گیس نہیں پہنچ پاتی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سوئی نادرن گیس بہاولپور ریجن نے گھریلو صارفین کو سردی شروع ہوتے ہی جھٹکے دینے شروع کر رہے ہیں رات 10سے صبح 5بجے تک اور صبح 9سے دوپہر تک غیر اعلانیہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے خواتین اور بچے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں ۔ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کا کم ہوجانا بھی معمول بن گیا ہے جس سے دوکاندار کاروبار پر جانے والے افراد پریشان ہیں ۔ بہاولپور میں مقبول کالونی ‘ ماڈل ٹاؤن بی، سی ، محلہ چاہ فتح خاں، عوامی کالونی ‘ مہاجر کالونی ‘ شاداب کالونی میں سوئی گیس کاپریشرصفرہوجاتاہے ۔ صارفین ریحان ‘ کامران ‘ عامر قریشی ‘ محمد معظم ‘ آسیہ ‘ شازیہ وغیرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر اعلانیہ گیس کی لوڈ شیڈنگ بند کرے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...