چارٹر آف ڈیمانڈ کا نوٹیفکیشن جای نہ ہونے پر کامرس ٹیچرز کا احتجاج شروع کرنیکا اعلان

چارٹر آف ڈیمانڈ کا نوٹیفکیشن جای نہ ہونے پر کامرس ٹیچرز کا احتجاج شروع ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ہائر ایجو کیشن کی جانب سے کامرس کالجز کے اساتذہ کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے باوجود نو ٹفیکشن جاری نہ کیے جانے پر کامرس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ٹیچرایسوسی ایشن پنجاب نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردنے اور امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے کامرس ٹیچرایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کوچارٹر آف ڈیمانڈ جس میں کامرس کالجز کے اساتذہ ڈائیریکٹر فزیکل ایجوکیشن لائیبریرین کو ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، تمام کنٹریکٹ اساتذہ وسٹاف کو ریگولر ، اساتذہ کیلئے ترقی کا نیا فارمولہ 3-19-36-42کا فوری طور پر اطلاق ، ڈائیریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور لائیبریرین کے لیئے ترقی کے چاردرجاتی فارمولہ کی منظوری، اساتذہ کے لیئے ٹائم سکیل کااجرا ،خواتین اساتذہ کے مسائل حل کر کے انہیں ترقی شامل تھی پنجاب ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کامرس ٹیچرایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ مذکرات کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ کا جلد نوٹیفکشن جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد کئی ماہ گزرجانے کے باوجود نوٹیفکشن جاری نہ ہونے پر احتجاج کا اعلا ن کیا گیا ہے درین اثناکامرس ٹیچرایسوسی ایشن پنجاب کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رانا محمد اشفاق نے اس امر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا کہ ایک طویل مدت گزرنے کے باوجود کامرس کالجز کے اساتذہ کے مسائل حل نہ ہوسکے۔ سی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد حسین شاہین نے کہا کہ جنرل ایجوکیشن کے اساتذہ ترقی کاتر میمی چاردرجاتی فارمولہ 2013 ؁ء سے لے رہے ہیں جبکہ کامرس اساتذہ اب بھی اس سے محروم ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ خواتین کے چار کامرس کالجز کے اساتذہ سخت ازیت میں مبتلا ہیں کیونکہ ابھی تک انتظامی کنٹرول ٹیوٹا کے پاس ہونے کی وجہ سے انکی ترقی میں رکاوٹیں ہیں ۔پروفیسر محمد ارشد کنول سینئر نائب صدر سی ٹی اے نے کہا کہ کامرس اساتذہ کو ایک سٹیپ اپ پروموشن دی جائے اور کامرس کالجزکے اساتذہ کو بھی ٹائم سکیل دیا جائے ۔ پروفیسر محمد یوسف سیکریٹری فنانس نے کہا کہ گریڈ 17سے 18اور گریڈ 18سے 19میں ترقی کے کیسز طویل عرصہ سے تیار کر لیئے گئے ہیں مگر ابھی تک پروموشن کے لیئے کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاواں پنجاب بھر سے کامرس راہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر