ملتان کے 3 سول ججز کے تبادلوں کا حکم
ملتان(خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے ملتان کے 3 سول ججز کے تبادلے کرنے کا حکم دیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج خواجہ ذیشان مجتبیٰ کو رحیم یارخان ،جمشیدانورشاہ کو کبیروالہ اورمحمد جاوید کولیاقت پورتبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔فاضل ججز کو 22 دسمبر تک اپنے عہدے کا چارج چھوڑکرنئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔