ٹریفک کے مختلف حادثات میں معمر شخص سمیت 6افراد لقمہ اجل، خاتون زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں معمر شخص سمیت 6افراد لقمہ اجل، خاتون زخمی

ملتان ‘ میلسی ‘ رحیم یار خان ‘ شادن لُنڈ ( کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں معمر شخص سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق ملتان(کرائم رپورٹر) قاسم بیلہ کا رہائشی 14سالہ آصف موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے نکلا ہی تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا شدید زخمی ہونے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آصف جاں بحق ہوگیا۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بورے والاکے قریب بس اورٹرک کے تصادم کے نتیجے میں میلسی کازخمی ہونے والانوجوان چل بسا۔بتایاجاتاہے کہ موضع فدہ میلسی کاایک نوجوان چوہدری خالد بس میں سوارہوکربورے والاسے میلسی اپنے گھرآرہاتھاکہ راستہ میں اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کیلئے نشترہسپتال ملتان پہنچایاگیاجہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجس کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گلشن اقبال کے رہائشی عمررسیدہ70سالہ عبدالغفار اپنی 65سالہ بیوی امین بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر چک80پی جارہے تھے کہ باڑی موڑ کے نزدیک پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عمررسیدہ عبدالغفار اور بیوی امین بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے میاں بیوی کو موقع پر موجود افراد نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عمررسیدہ عبدالغفار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ بیوی امین بی بی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مدینہ ڈیو کوچ نے انڈس ہائی وے روڈ پر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تین افراد 17 سالہ محمد عاصم جروار ،29 سالہ محمد رفیق جٹ اور 30 سالہ محمد فیصل شاہ موقع پر جانبحق ہو گئے پولیس تھانہ کالا نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی جبکہ ورثاء نے بس ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر