اینٹی کرپشن پنجاب کو ایجنسی کا درجہ دینے کی منظوری، اختیارات نیب کے برابر ہونگے

اینٹی کرپشن پنجاب کو ایجنسی کا درجہ دینے کی منظوری، اختیارات نیب کے برابر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایجنسی کا درجہ دینے کی منظوری دیدی ہے انسداد رشوت ستانی کے ادارے کو مستقل افسران اور ملازمین بھی بھرتی کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی معلوم ہوا ہے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایجنسی کا درجہ ملنے کے بعد اسے نیب کے برابر اختیارات حاصل ہوجائینگے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران کو بھی وسیع اختیارات دیئے جائینگے تاکہ کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔