سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلئے فہرست تیار

سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلئے فہرست تیار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 12 مئی میں کون کون ملوث تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے فہرست تیار کر لی۔۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پتہ لگا لیا ہے سانحہ میں کون کون ملوث تھا اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے فہرست مرتب کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 مئی کو سب سے زیادہ دہشت گردی ڈرگ روڈ سے ائیر پورٹ کے علاقے میں ہوئی جس میں چیف جسٹس کے استقبال کے لیئے آنے والے 35 لوگوں کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ایک ایم پی اے نے ہیڈ کیا ٹیم میں 21 ٹارگٹ کلر شامل تھے۔ سانحہ میں ٹارگٹ کلر عرفان ٹوپی، فراز بلو، عدنان لمبا، علاالدین، شاکر ماموں نے حصہ لیا جبکہ واجد وجی، نوید ٹھیکدار، ندیم بہرا، دانش کیکڑا، کاشف بہاری نے بھی لوگوں پر گولیاں برسائیں۔ ذرائع کے مطابق 12 مئی میں ملوث مختلف علاقوں کے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...