الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں داخلے پر پابندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے22دسمبر کو پنجاب بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سربراہوں کے چناؤ کے موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام ریٹرننگ افسروں اور پریزائیڈنگ افسروں سمیت ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کمشنر کو آگاہ کردیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے چناؤ کو آزادانہ و منصفانہ ماحول میں کروانے کی خاطر کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی