شہبازشریف صوبے میں سی پیک کے منصوبوں کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے آگے بڑھا رہے ہیں، وائس منسٹر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ

شہبازشریف صوبے میں سی پیک کے منصوبوں کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے آگے بڑھا رہے ...

لاہور(سٹی رپورٹر)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں شہبازشریف کی متحرک قیادت میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ میں اور میرے وفد کے اراکین شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے لیکن اب چین میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے کیا جا رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں شہبازشریف کی صورت میں ایک وژنری قیادت موجود ہے جو منصوبوں کو معیار اور رفتار کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...