امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری کی نااہلی کیخلاف درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے امیدوارچیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان محمد عبا س بخاری کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ہوگی۔فاضل عدالت میں محمد عباس بخاری نے وکیل رانامحمدآصف سعیدکے ذریعے درخواست دائر کی ہے کہ اس نے استعفیٰ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی بجائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ ملتان کو بھجوادیاتھا جو منظورنہیں ہوسکا بعدازاں اس نے ضمنی انتخاب لڑنے سے دستبرداری حاصل کرنے کے بعد استعفیٰ واپس لے لیا تھا اس لئے وہ چیئرمین یونین کونسل کے عہدے پر بھی برقرارہے لیکن اس کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی نے قانونی تشریح درست نہیں کی اوراس کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں لہذا اس فیصلے کو منسوخ کرکے درخواست گذارکو الیکشن لڑنے کا اہل قراردیاجائے۔