صوبی بیورہ کریسی میں بڑی تبدیلیاں ،بلوچستان سول سروس کے افسروں کی تعیناتی کا فیصلہ

صوبی بیورہ کریسی میں بڑی تبدیلیاں ،بلوچستان سول سروس کے افسروں کی تعیناتی ...

کوئٹہ(اے این این )بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے او ایس ڈی افسران کی فہرست طلب کرلی جبکہ بیورو کریٹس نے اپنے مند پسند تعیناتیوں کے حصول کیلئے لابنگ شروع کردی ہے ،محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے ذرائع کے مطابق ایکس کیڈر کے آفیسران سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخ نواز مندوخیل سیکرٹری تعمیرات و مواصلات رحمت اللہ زہری ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس صالح ناصر ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالجبار ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی ، ڈپٹی کمشنر آواران عبدالرازق ، ڈپٹی کمشنر خاران عبدالقدوس ، ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین ، ڈپٹی کمشنر تربت یعقوب خان مری ، اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر 60 سے زائد آفیسران کو تبدیل کرکے انکی جگہ بلوچستان سول سروس اور بلوچستان سیکرٹریٹ کے آفیسران کو تعینات کرکے کے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری اور مخلوط صوبائی حکومت میں شامل پشتونخوا میپ نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں کے اندر بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...