بجلی کا اختیار صوبے کو مل گیا تو لوڈ شیدنگ کا مکمل خاتمہ کر دینگے :پرویز خٹک

بجلی کا اختیار صوبے کو مل گیا تو لوڈ شیدنگ کا مکمل خاتمہ کر دینگے :پرویز خٹک

مردان (بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پر ویز خان خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کو احتساب کے جھٹکے دیں گے چور وں اور لٹیرے شکنجے سے بچ نہیں سکتے اگر بجلی کا اختیار صوبے کو مل گیا تو اپنے عوام کو ادھے قیمت پر بجلی اور لو ڈشیڈنگ کا مکمل خا تمہ کر ینگے نواز شریف پا نا مہ لیکس میں پھنس گیا ہے نواز شریف کے پی کے میں صرف ترقیاتی کامو ں کے اعلا نا ت اپنے آپ تک محدود رکھتے ہیں نوجوان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اے این پی کا دور سیاہ ترین دور تھا رشوت لوٹ مار کھلے عام تھا ایزی لوڈ والوں کا سیاست دفن کر دیں گے پی ٹی آئی کی کتاب میں چوری نہیں ہے عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 29میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان،رکن قومی اسمبلی مجاہد خان ،ایم پی اے افتخار مشوانی ،ایم پی اے طفیل انجم مہر تا ج روغا نی نے بھی خطا ب کیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر رستم کو تحصیل کا درجہ دیا جبکہ ریسکیو 1122اورسپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا وزیر اعلیٰ پر ویز خان خٹک نے پی کے 29کی لئے 10کروڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شفاف نظام ہی سے ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اللہ تعالیٰ اس ملک پر رحم کرے جو بھی حکمران آیا ہے اس نے ملک پر ڈاکہ ڈالا ہے پاکستان کو ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے جو کہ عوام کو چوروں کا اصل شکل دکھا سکے وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پولیس ،پٹوار کلچر کو تبدیل کیا پولیس کے ایس ایچ او سے لیکر ڈی آئی جی تک پہلے غلام تھے ہم نے پولیس کو عوامی خدمت کے لئے آزاد کیا وزیر اعلیٰ نے اے این پی کو کڑی نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ اے این پی کا دور حکومت سیاہ ترین دور تھا رشوت ،لوٹ مار کھلے عام تھا اورکمیشن مافیا کاراج تھا انہوں نے عمران خان کو ملک کے آئندہ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ا وروہ ہی موجودہ بحرانوں سے ملک کو نکال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف ہے اور عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ کرپشن کی نشاندہی کرے اور نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری احتساب کرے

مزید : کراچی صفحہ اول