سوات موٹروے پر ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہے :محمود خان

سوات موٹروے پر ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہے :محمود خان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان)خیبر پختونخواہ کے وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک ا نصاف کی صوبائی حکومت کویہ اعزاز حاصل ہے کہ 38ارب روپے کی لاگت سے سوات موٹروے چکدرے تک تعمیر کررہی ہے اور انشاء اللہ یہ فیز2میں چکدرہ سے کالام تک موٹر وے تعمیر کیا جائیگا۔جس پرسروے کاکام جاری ہے اور یہ میگا پراجیکٹ پوری ملاکنڈ ڈویژن کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنے رہائش گاہ مٹہ سوات میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وفود نے صوبائی وزیر کوعلاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔صوبائی وزیر محمود خان نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور جلدحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ محمود خان نے کہا کہ ہم عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کرائی جو تبدیلی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن، کمیشن خوری اور قرباپروری گزشتہ حکومتوں کا وطیر ہ رہا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے کمیشن خوری کا خاتمہ کرکے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائی ہیں ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن خوری کا خاتمہ کردیا ہے اور قومی وسائل کے ایک ایک پائی صحیح معنوں میں بلا امیتاز عوام کی فلاح وبہبود کی منصوبوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنایا گیا۔وفود نے مسائل غور سے سننے اور حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور2018کے عام انتخابات اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کراچی صفحہ اول