چشمہ شوگر ملز میں ڈیرہ کے رہائشی افراد کی بھرتی پر پابندی عائد

چشمہ شوگر ملز میں ڈیرہ کے رہائشی افراد کی بھرتی پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیر ہ اسماعیل خان میں قائم چشمہ شوگر ملز ون اور ٹو میں ڈیرہ اسماعیل خان کا ڈومیسائل رکھنے والے افراد پر بھرتی کی پابندی لگادی متاثرہ نوجوانوں نے پنجاب کے نزدیکی ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد کی مقامی شوگر ملز میں بھرتی کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے تحریری رابطہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غاذی خان روڈ پر چشمہ ون اور ٹو شوگر ملز عرصہ دراز سے کام کررہی ہیں ۔گنے کے سیزن میں ملز انتظامیہ مقامی حامل نوجوانوں کو بھرتی کرتی ہے ۔مگر اس سیزن میں مقامی نوجوانوں کے بھرتی پر سختی سے پابندی لگادی ہے ۔ اس سلسلے میں شوگر ملز کی مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کے مطابق ڈپٹی جی ایم فنانس لطیف خان نے زبانی احکامات جاری کیے ہوئے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو مل میں اس وقت تک بھرتی نہ کیا جائے جب تک ڈی جی ایم فنانس لطیف خان کے آبائی علاقہ بھکر کے نوجوان بھرتی نہ کرلئے جائیں ۔اس سلسلے میں حقوق کی ناانصافی پر متاثرہ نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر سے تحریری رابطہ کیا ہے کہ وہ ملز انتظامیہ سے جواب طلب کریں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول