پر اسرار بیماری سے بچاؤ کے لئے آگائی مہم چلا ئی جائے ، ڈاکٹر صغیر

پر اسرار بیماری سے بچاؤ کے لئے آگائی مہم چلا ئی جائے ، ڈاکٹر صغیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا ک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر نے کراچی کے علاقے ملیر میں پر اسرار بیماری پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پر اسراد بیماری کی وجہ سے اب تک 1500 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں شیر خوار بچوں سمیت ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پر اسرار بیماری سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف ے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جو کہ اتنہائی افسوسناک عمل ہے۔انہو ں نے کہا کہ ضلع ملیر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام وائرس کا شکار ہورہے ہیں اورسندھ حکومت کوچاہئے کہ جراثیم کے خاتمے کیلئے پورے ضلع میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کروائے۔انہو ں نے کہاکہ سندھ حکومت کو چاہئے ہے کہ پر اسرار بیماری سے بچاؤ کے لئے آگائی مہم چلا ئی جائے تاکہ انسانی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملیر میں پر اسرار بیماری سے بچنے کے لئے ٹھوس مثبت اقدامات بروئے کار لائیں اور جو لوگ پر اسراربیماری سے متاثر ہوئے ہیں انہیں علاج معالجہ کی سہو لت فراہم کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...