امیر مقام کا مختصر دورہ صوابی

امیر مقام کا مختصر دورہ صوابی

صوابی( بیورورپورٹ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام نے صوابی کا مختصر دورہ کیا اس دوران انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان سے ان کی رہائش گاہ پر مختصر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کے دورہ صوابی کے انتظامات اور کارکنوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا انجینئر امیر مقام نے حاجی دلدار خان کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جلد صوابی کا دورہ کرینگے اور اس کے لئے ضلع بھر میں ابھی سے بھر پور تیاریوں کاآغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے صوابی کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائیگا اور وہ صوابی کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کرینگے #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...