الخدمت فاؤنڈیشن کرک کے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا
کرک(بیورورپورٹ) الخدمت فاؤنڈیشن کرک کے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا،الخدمت فاؤنڈیشن کرک کا اہم اجلاس ضلعی صدرآصف اللہ خان کی سربراہی میں ضلعی دفترمیں منعقدہوا جس میں اگلے دو سال کیلئے تنظیم نو کی گئی، الخدمت فاؤنڈیشن کرک کے سرپرست مولاناتسلیم اقبال کی مشاورت پر تحصیل کونسلرمولانامحبوب جنان ،مولانااکرام اللہ اورمحمد عمرنائب صدور،مولانامحمد ندیم جنرل سیکرٹری ،شریف خٹک پریس سیکرٹری ،آفتاب الحسن ،محمدطفیل،طارق اقبال ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران مقررکئے گئے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ماہ فروری میں کفالت یتیم پروگرام کیلئے کرک میں ڈونرکانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جس کیلئے رواں ماہ 25دسمبرکو ایک غیرمعمولی اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا،شرکاء اجلاس نے تنظیم کو ضلعی سطح پر فعال کرنے اورمعاشرے کے مستحق ،مجبوراوربے سہارا افرادکی ہرممکن معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔