پاکستان تحریک انصاف کے منتخب کسان کونسلر جماعت اسلامی میں شامل
واڑی(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے منتخب کسان کونسلر جماعت اسلامی میں شامل،تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل شالگاہ سے منتخب پی ٹی ائی کے کسان کونسلر قاری ذاہد اللہ نے درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی یں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ جماعت اسلامی دیر بالا کے امیر حنیف اللہ ایڈوکیٹ سابق ایم پی اے ملک بہرام خان ملک حیات خان اور دیگر نے کہا کہ دیر بالا میں جماعت اسلامی ایک قوت بن کر ابھری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہائے روز درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مولانہ ہدایت اللہ سبحان اللہ انور زادہ ابرار حسین عبد الغفار محمد آیاز شاہ نظر خان اور دیگر نے بھی جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔