فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کر کے بلا تاخیر خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے :شاہ فیصل آفریدی

فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کر کے بلا تاخیر خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے :شاہ ...

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے بلا تاخیر خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے، فاٹا اصلاحات میں پولیس اور تھانہ کلچر قابل قبول نہیں،گورنر اصلاحات کی راہ میں روڑے اٹھکا رہے ہیں،ن لیگ کی فاٹا میں ائینی اصلاحات کے حوالے سے ریکارڈ اچھا نہیں ۔ان خیالات کا اظہار فاٹا سیاسی اتحا د کی کال پر خیبر سیاسی اتحاد کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے جمرود پریس کلب میں منعقدہ ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں جماعت اسلامی کے شاہ فیصل آفریدی،زرنور آفریدی،زرعون شاہ آفریدی،شاہ جہان آفریدی،پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی،نسبت آفریدی،شہزاد آفریدی،اے این پی کے عمر آفریدی،نور محمد خان کے علاوہ دوسرے رہنماؤں اور ورکروں نے شرکت کی۔خیبر سیاسی اتحاد کے شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شمولیت کے حوالے سے تاخیری حربو ں سے گریز کیا جائے انہوں نے گورنر اور مسلم لیگ ن کو بھی کھڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ فضل الرحمان سے پس پردہ ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گورنر فاٹا اصلاحات میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے ن لیگ نے ہمیشہ بد نیتی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر اور موجودہ حکومت فاٹا اصلاحاتی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ فاٹا میں انضمام کے بعد تھانہ اور پولیس کلچر قابل قبول نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات میں فاٹا میں خاصہ دار اور لیویز فورس کے بیس ہزار آسامیاں پیدا کیں جائیں اورفاٹا میں ان کو انتظامات حوالے کئے جائیں۔شاہ فیصل آفریدی کا کہنا تھا کہ اصلاحات میں جرگے کو مزید با احتیار بنایا جائے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء اقبال آفریدی نے کہا کہ فاٹا کی خیبر پختونخواہ میں انضمام کی مخالفت کرنے والے قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا جو لوگ فاٹا اصلاحات میں روڑے اٹکا رہے ہیں وہ قبائلی عوام کے ساتھ مخلص نہیں۔اے این پی کے عمر آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام کے ترقی کیلئے فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں انضمام وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام گذشتہ سو سال سے ایف سی آر گردی کے شکار ہیں ۔انہوں نے قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...