ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا سیکورٹی کے حوالے سے ایف آر کا ہنگامی دورہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا سیکورٹی کے حوالے سے ایف آر کا ہنگامی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پولیٹیکل ایجنٹ (پی اے )ایف آر ڈیرہ و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ کا سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ (پی اے )عبدالحلیم خان کے ہمراہ ایف آر کا ہنگامی دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق پی اے ایف آر معتصم باللہ شاہ نے ایف آر ڈیرہ کا ہنگامی دورہ کیا ان کے ہمراہ اے پی اے عبدالحلیم خان بھی تھے انہوں نے اس دورے کے دوران جنوبی وزیرستان اور ایف آر ڈیرہ کی سرحدی علاقہ سرکزئی ،شیخ حیدر کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ایف آر میں کام کرنے والے تیل اور گیس کی کمپنی سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کی سیکورٹی بھی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے ایف آر سے گزرنے والے سی پیک روڈ اور بین الصوبائی ڈیرہ ژوب روڈ سمیتکا سیکورٹی حوالے سے بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے ایف آر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کی سیکورٹی بھی فول پروف بنانے کی مقامی انتظامی کو سختی سے ہدایات کیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...