ڈیرہ ،پولیس کا سرچ آپریشن ،منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ ،پولیس کا سرچ آپریشن ،منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران شراب ،چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے منشیات فروش خاتون سمیت دیگر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔یونیورسٹی پولیس نے چاہ فقیر والا میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش خاتون ملزم عارفو بی بی زوجہ ریاض سکنہ چاہ فقیر والا کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو سو گرام چرس جبکہ گاؤں نواب کے قریب ملزم محمد بلال ولد کالوسکنہ توصیف آباد سے ایک لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔درابن پولیس نے علاقہ سر ڈگر کے قریب اراضی میں ملزم احسان اللہ ولد عمر خان سکنہ پندرہ میل کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ساڑھے تین کلو گرام بھنگ برآمد ہوئی ۔بندکوروائی پولیس نے علاقہ بھانڑ وگن میں ملزم عبداللہ ولد کرم علی کے مکا ن پر چھاپہ مار کروہاں سے پسٹل بتیس بور اور دس کاروتوس ،کڑی خیسور پولیس نے سپر نمبر ٹو کے قریب ملزم منیر احمد ولد حقنواز سکنہ عمر خیل کچہ کے بندوق بارہ بور اور پانچ کارتوس جبکہ چشمہ چیک پوسٹ پر ملزم احمد شیر ولد محمد زمان سکنہ میانوالی کے قبضہ سے ایک پسٹل تیس بور اور بتیس کارتوس برآمد کرلیے ہیں ۔درابن پولیس نے گاؤں کوٹھہ اللہ اداد میں کاروائی کے دوران ملزم محمد نواز ولد غلام حیدر سکنہ درابن کے قبضہ سے ایک پسٹل بائیس بور کرکے اسے گرفتارکرلیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...