گل داؤدی کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے :بیگم میجر جنرل علی عامر

گل داؤدی کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے :بیگم میجر جنرل علی عامر

نوشہرہ(بیورورپورٹ) بیگم میجرجنرل علی عامر اعوان گریژن کمانڈر نوشہرہ نے کہا ہے کہ جناح پارک نوشہرہ کینٹ میں سیروتفریح کے انتظامات سے خیبرپختونخوا کے عوام خواتین اور بچوں کو بہترین مواقع میسر ہورہے ہیں پھول اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی حفاظت پرجتنی بھی توجہ دی جائے کم ہے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفیسر محمدسلیم اور ان کے سٹاف کی محنت کی بدولت خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع نوشہرہ کے عوام کو سیروتفریح کیلئے جناح پارک ایک بہترین انتخاب ہے یہاں پر اکثرمواقوں پر عوام کو سیروتفریح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے جس پرہم کنٹونمنٹ انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے محدود وسائل کے باوجود نوشہرہ کینٹ کے تاجر اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا ہے گل داؤدی ایک بہترین پیداوار ہے جو چین سے درآمد شدہ ہے جس پر اب پاکستان میں بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے عوام اور تاجر درخت اور پھولوں کی حفاظت کریں تاکہ پاکستان ایک سرسبز اور شاداب بن جائے اس سے آلودگی کے خاتمے میں بڑی مدد ملتی ہے تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیراہتمام گل داؤدی پھولوں کی نمائش کااہتمام کیاگیا اس سلسلے میں ایک تقریب جناح باغ نوشہرہ میں منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی بیگم میجرجنرل علی عامر اعوان تھی جنہوں نے نمائش کا بقاعدہ افتتاح کیا اور پھولوں کے سٹال دیکھیں تقریب میں بیگم سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈیئر سید مذمل حسین ،کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ محمدسلیم اوربیگم محمد سلیم کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام کی بیگمات نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیگم میجرجنرل علی عامراعوان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ نوشہرہ میں پہلی مرتبہ گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش منعقد ہوئی یہ پھول چائنا سے برآمد ہوئے ہیں اور انکی کے قریب اقسام ہیں مجھے امید ہیں کہ آئندہ بھی ہرسال نوشہرہ میں ایسی نمائش منعقد ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار اتنی خیبرپختونخوا میں اتنی خوبصورت پھولوں کی نمائش نہیں دیکھی یہ ایک بہترین سوچ ہے اور اس قسم کے پروگرامات پرحکومت کو بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے جسے کنٹونمنٹ نوشہرہ نے کیا اور ایک خوبصورت پھولوں کی نمائش کاانتظام کیا جن میں خواتین نے خصوصی دلچسپی لی انہوں نے کہا کہ یہ نمائش تین دن جاری رہے گی جن میں خواتین فیملی کے ساتھ جناح پارک آکر لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...