ٹانک ،زنانہ اساتذہ کے تبادلوں پر طلباء کے والدین کا ڈی ای او زنانہ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

ٹانک ،زنانہ اساتذہ کے تبادلوں پر طلباء کے والدین کا ڈی ای او زنانہ کیخلاف ...

ٹانک ( بیورو رپورٹ ) امتحان کے ایام میں زنانہ اساتذہ کے تبادلوں پر طلباء کے والدین کا ڈی ای او زنانہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی،طلباء کا درس و تدریس کا عمل متاثر ہوا ہے،تبادلوں کو منسوخ نہ کیا گیا تو کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ نے سالانہ امتحانات سے دو ماہ قبل سیاسی دباؤ میں آکر مختلف زنانہ اساتذہ کو انکا ٹینور پورا نہ ہو نے پر تبادلوں کی ایک لمبی فہرست جاری کر دی ہے جس پر اتوار کے روز گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گرہ مٹھو،امام دین کورونہ اور اعوان اباد مانجھی خیل کے علاوہ دیگر سکولوں کے طلباء کے والدین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے اور زنانہ محکمہ تعلیم کے افسران تعلیم دشمن پالیسی پر گامزن ہیں، بار بار تبادلوں سے انکے بچوں کی تعلیم اور درس وتدریس کے عمل پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ موجودہ زنانہ ڈی ای او نے بچوں کے امتحانات کا خیال کئے بغیر تبادلوں کی لمبی فہرست جاری کر دی ہے،انہوں نے وزیر تعلیم اور کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے امتحانات کے لئے ایک ماہ کا قلیل عرصہ کے باعث بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے متاثر ہونے کا خیال رکھتے ہوئے تبادلوں کو فوری منسوخ نہ کیا گیا تو وہ کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر