قائد جمعیت کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا ،مولانا عطاء الحق درویش
صوابی ( بیورورپورٹ) جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش ، مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ، ضلعی نائب امیر اشفاق اللہ خان نے کہا ہے کہ بدھ آٹھائیس دسمبر کی سہ پہر دو بجے صوابی گراؤنڈ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا جلسہ عام اپنی نوعیت کا ایک تاریخ ساز جلسہ ثابت ہو گا آنے والا دور ایک بار پھر جے یو آئی کا ہے صوبے میں روزانہ دھڑا دھڑ لوگ اس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو آئی کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس سے نور الا سلام اور محمد ہارون حنفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کے جلسہ عام کو تاریخی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صرف دینی مدارس کے محافظ ہونے کی وجہ سے علماء کا نہیں بلکہ دین اسلام کے محافظ ہونے کی وجہ سے تمام مسلمانوں کا قائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام جے یو آئی کے پرچم تلے جمعہ ہو رہے ہیں عوام کا اعتماد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر مزید بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں عملاً ناکام ہو چکی ہے اور اس ناقص کارکر دگی کا بدلہ صوبائی حکومت سے عوام 2018کے الیکشن میں لیں گے#