ڈیرہ ،رکشہ اور کوچ کے تصادم میں 2 افراد شدید زخمی

ڈیرہ ،رکشہ اور کوچ کے تصادم میں 2 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)انڈس ہائی وے فتح موڑ کے قریب رکشہ اور تیزرفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،نامعلوم ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق فتح موڑ کا رہائشی عجب نور ولد جندر قوم وزیر اپنے بہنوئی فضل الرحمٰن کے ساتھ اس کے رکشہ میں جارہا تھا کہ فتح موڑ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ ڈرائیور کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث ان کے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا رکشہ مکمل تباہ ہوگیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس نے زخمی عجب نور کی رپورٹ پر فلائنگ کو چ کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔