بٹ خیلہ، سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کے دوسرے روز خواتین اور بچوں کا تانتابندھا رہا

بٹ خیلہ، سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کے دوسرے روز خواتین اور بچوں کا ...

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کی سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کے دوسرے روز خواتین اور بچوں کا تانتابندھا رہا جبکہ ضلع بھر کے مختلف مقامات سے نمائش دیکھنے کیلئے آئی ہو ئی خواتین اور بچوں کی وجہ سے علاقے میں میلے کا سماں رہا شرکانے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالوں میں اپنی گہری دلچسپی اور حیرت کا اظہار کیااس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنی تخلیقات اور سائنسی ایجادات کے عملی مظاہروں سے حا ضرین کو خوب محظوظ کیانمائش کے موقع پراکیڈ می کے فیمیل ٹیچنگ سٹاف کی جانب سے شاندار فینسی ڈرس شو کوکنگ کمپٹیشن پیروڈی اور ٹبیلو کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ مزیدار فوڈ سٹالزبھی لگائے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر