اپر سوات پریس کا سب ویو نین آف جرنلٹس کے سالانہ انخابات مکمل،جہانزیب صدر منتخب

اپر سوات پریس کا سب ویو نین آف جرنلٹس کے سالانہ انخابات مکمل،جہانزیب صدر ...

مٹہ(نمائندہ پاکستان ) اپر سوات پر یس کلب و یو نین آف جر نلٹس کے سالا نہ انتخابات مکمل جہا نزیب صدر محمد افضل جنرل سیکر ٹر ی منتخب ٗ انتخا بات میں صدارت کے لئے تین امیدواروں نے حصہ لیا جس میں جہا نزیب نے 12ٗ خان اکبر نے8جبکہ حسین احمدنے 5ووٹ حاصل کئے ٗ جنرل سیکر ٹری اور فنانس سیکر ٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق خوازہ خیلہ میں اپر سوات پر یس کلب و یو نین آف جر نلٹس سال2017کے لئے انتخابات زیر نگرانی الیکشن کمیٹی ممبران رفیع اللہ ٗ سید افضل شاہ اور رحیم خان ہو ئی جس میں تحصیل نا ظم عثمان علی خان مہمان خصوصی تھے انتخا با ت میں صدارت عہد ے کے لئے تین امیدواروں جہا نزیب ٗ خان اکبر اور حسین احمد نے حصہ لیا انتخا بات میں پر یس کلب اپر سوات و یو نین آف جر نلٹس کے کل 26ممبران حصہ لیا جبکہ تین ممبران غیر حا ضر رہیں 26ووٹ میں مٹہ سے تعلق رکھنے والے جہا نزیب نے 12ووٹ لیکر کا میا بی حاصل کی جبکہ مدمقابل امیدوار خان اکبرنے 8اور حسین احمد 5ووٹ حا صل کی اس طرح جنرل سیکر ٹر ی عہد ے کے لئے تین امیدواروں نے حصہ لیا جس میں محمد افضل ٗ رحیم خان اور رحمت دین صدیقی شامل تھے جس میں رحیم خان اور رحمت دین صدیقی با ہمی رضا مندی سے محمد افضل کے حق میں دستبردار ہو گئے اور اس طرح فنانس سیکر ٹری سمیع اللہ بھی بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے اس موقع پر نو منتخب صدر جہا نزیب ٗ جنرل سیکر ٹری محمد افضل نے اپر سوات میں صحا فیوں کو درپیش مسائل کے حل تمام تر کو ششوں کو بر وئے کا ر لا نے کا عہد کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر