بدعنوانی پر 3پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

بدعنوانی پر 3پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ رشوت وصولی اور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن نے نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے انہیں کوارٹر گارڈ کرنے اور محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل قربان، کانسٹیبل عابد اور کانسٹیبل غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔