جامعہ کراچی: مقابلہ بحث کا پہلاراؤنڈ 20 دسمبر کو منعقد ہوگا

جامعہ کراچی: مقابلہ بحث کا پہلاراؤنڈ 20 دسمبر کو منعقد ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی مشیر امورطلبہ ڈاکٹر غزل خواجہ کے اعلامیہ کے مطابق دفتر مشیر مورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اُردو مقابلہ بحث کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد کی شرکت کے پیش نظر مقابلہ بحث کے پہلے مرحلے میں ہر مقرر کی اسکریننگ کی جائے گی جس کے بعد آخری مرحلے میں مقابلہ بحث منعقد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اسکریننگ بروز منگل 20 دسمبر 2016 ء کو جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔دریں اثناء منتخب ہونے والے مقررین کا فائنل راؤنڈ بروزجمعرات 22 دسمبر 2016 ء کو صبح 9:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر