ہری پور،چوری ڈکیتی راہزنی اغواء اور کار لفٹنگ وارداتیں روز کا معمول

ہری پور،چوری ڈکیتی راہزنی اغواء اور کار لفٹنگ وارداتیں روز کا معمول

ہری پور (نامہ نگار)ہری پور پولیس لمبی تان کے سو گئی ۔ ضلع بھر میں چوری ڈکیتی راہزنی اغواء او ر کار لفٹنگ وارداتیں روز کا معمول بن گئی ۔ ڈی پی او ہری پور کا افسران پر کنٹرول ڈھیلا۔افسران کا ڈی پی او کو سب اچھااور سب اچھاکا لالی پاپ نے ضلع میں کرائم اور جرائم کی شرع میں اضافہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہریپور کے تمام تھانے کرائم اور جرائم کو روکنے مین بری طرح ناکام ہو گئے ۔صرف ایک یا دو کیسوں میں کارکردگی دکھا کر باقی سب اچھاکی رپورٹ کر دی ۔ اس وقت ضلع بھر میں اغواء ،کار لفٹنگ ،چوری ، راہزنی ،اور منشیات فروشی کاکاروبار عروج پر ہے ۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سے 3 بچوں کا اغواء ،جنکا ابھی تک پولیس کوئی سراغ نہیں لگا پارہی ۔ان کے والدین کو پولیس روز نیا مشورہ اور تسلی دے کر گھر بھیج دیتی ہے ، اسی طرح تھانہ خانپور کی حدود میں راہزنی کی وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ۔ خان پور روڈ پر ڈاکو ناکے لگا کر لوگوں سے نقدی زیورات اور موبائل چھین رہے ہیں۔ناجانے خانپور پولیس کون سے خفیہ مشن پر ہے جن کو ان راہ زنوں کی کوئی خبر نہیں ۔اسی طرح تھانہ کھلابٹ ،تھانہ صدر ، اور تھانہ سٹی کے حالات ہیں ۔ منشیات فروشی کی فیکٹریاں سر عام چل رہی ہیں ۔کا ر لفٹنگ کی وارداتیں بھی اپنے عروج پر ہیں ڈی پی او ہری پور کی جانب سے کسی کامیاب کاروائی کا کوئی عندیہ نہیں ۔ بس فوٹو سیشن اور خوشامدی ٹاؤٹوں کے جھرمٹ میں ضلع کے حالات سے بے خبر سب اچھا سب اچھا کھیل رہے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او ہری پور سے گزارش کی ہے کہ خوشامدی ٹولے سے باہر نکل کر ضلع ہری پور کے حالات پر خصوصی توجہ دیں ۔ تاکہ ضلع ہری پور اک با ر پھر امن و امان کا گہوارہ بن جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...