سی پیک کے حوالے سے کسی بھی صوبے کی حق تلفی ہر گز برداشت نہیں کرینگے :اسد قیصر

سی پیک کے حوالے سے کسی بھی صوبے کی حق تلفی ہر گز برداشت نہیں کرینگے :اسد قیصر

صوابی(بیورورپورٹ)صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے دوٹوک الفاظ میں صوبائی حکومت کے اس موقف کو ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے خیبر پختونخوا سمیت کسی بھی صوبے کی حق تلفی ہر گز بر داشت نہیں کرینگے۔ بلکہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شام موضع کوٹھا میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ اجتماع سے عبدالمالک ، جاوید خان ، ندیم طاہر خیلی اور عبدالستار نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے سے نجی سودی کاروبار کا قلع قمع کر نے کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی سے قوانین پاس کر وا کر نافذ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی سی پیک منصوبے کے خلاف ہر گز نہیں بلکہ ہمیں پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات پر فخر ہے۔ لیکن سی پیک کے حوالے سے مغربی روٹ پر ابھی تک کام شروع نہ کر وانا خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔ اور ہم صوبے کے عوام کی حق تلفی کسی صورت بر داشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے چاروں صوبوں کو یکساں طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہئے ۔ سپیکر نے کہا کہ معاشرے سے سودی کاروبار کی لعنت کے خاتمے کے لئے اور صوبائی اسمبلی سے قوانین پاس کر کے فوری طور پر نافذ کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت سودی کاروبار کرنے والوں کو دس سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سودی کاروبار کرنے والے اللہ کے دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دشمن بھی ہیں اور ان دشمنوں کو راہ راست پر لانا انتہائی ضروری ہے۔ سپیکر اس قیصر نے کہا کہ سکولوں میں کلاس ششم تک ناظرہ قر آن اور کلاس ہفتم سے اوپر قر آن شریف کا تر جمعہ کی کلاسیں شروع کر نے کا پروگرام بنایا ہے جب کہ ختم نبوت ﷺ کے اسباق نصاب میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔ جلد ہی غیر اخلاقی پشتو کی سی ڈیز پر پابندی لگانے کے حوالے سے قوانین نافذ کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام نے ہمیشہ قومی اور سیاسی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے لیکن ان کو ان کی جدوجہد کا کوئی صلہ نہیں ملا ۔ سابقہ ادوار میں صوابی کے عوام نے اے این پی کو ووٹ دیئے لیکن اس پارٹی نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہم صرف نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ حقائق کی دنیا میں رہتے ہیں اور لوگوں کو حقیقی سہولیات فراہم کر نے کے لئے سیاست کر تے ہیں پی ٹی آئی نے صوبہ میں میرٹ اور انصاف کی حکومت قائم کی جس سے عوام کے حق تلفیوں کا خاتمہ ہوا اور حقداروں کو ان کا حق ملنا شرو ع ہو ا انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع صوابی میں تقریباً آٹھارہ ارب کے تر قیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس میں میڈیکل کالج ، خواتین یونیورسٹی ، جدید سپورٹس کمپلیکس ، گرلز کالجز اور ٹیکنیکل کالج اور سٹیڈیم وغیرہ شامل ہیں ان کی تکمیل سے صوابی میں حقیقی خوشحالی کا دورہ شروع ہو گا#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...