خیبر ایجنسی ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر کے مختلف سکولوں پر چھاپے

خیبر ایجنسی ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر کے مختلف سکولوں پر چھاپے

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر کے مختلف سکولوں پر چھاپے اور اس دوران ڈیوٹی نہ کرنے والے ٹیچر کے خلاف کاروائی کی گئی ، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر خیبر نے مختلف میل اور فیمل سکولوں کے سرپرائز وزٹ کئے اور اس دوران بیس ٹیچر ز اور دو چوکیداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے تخواہیں بند کرنے کا حکم دئے دیا۔جبکے لنڈ ی کوتل تحصیل میں تعینات دو فیمل ٹیچرز گلفام اقبال پی ایس ٹی اور ثمینہ سی ٹی کو عرصہ دراز سے غیر حاضر ی پر معطل کر دیا ۔چھاپوں کے دوران ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر نے دیر سے آنے والے ٹیچرز کی سرزنش کرتے ہوئے ان کی چھاڑ پلائی اور انہیں وارننگ دی کہ آےئند سکولوں کو وقت پر ائے۔۔اس موقعے پر ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون وزیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی میں تعلیمی اداروں میں غفلت کے مرتکب ٹیچرز کو کسی بھی صورت میں معاف نہین کیا جائے گا۔اور انہیں ہر صورت میں سکولوں میں حاضری یقینی بنانی ہوگی۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائنگے۔انہوں نے معطل فیمل ٹیچرز کے انکوارئی کے لئے پرنسپل گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار فیمل کی پرنسپل نیلم اعظم کو انکوائری افیسر مقرر کردیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...