مکانات کا سروے نئے سرے سے کرایا جائے گا ،کرنل شوکت

مکانات کا سروے نئے سرے سے کرایا جائے گا ،کرنل شوکت

جنوبی وزیرستان(نمائندہ پاکستان)جنوبی وزیرستان میں اپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے کئے جانیوالے سروے کو فاٹا سیکرٹریٹ کے نئے رولز اور ہدایات کے مطابق نئے سرے سے کرایا جائیگا،جی ون فاٹا کرنل شوکت کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق آپریشن راہ نجات کے دوران جنوبی وزیرستان کے محسود قبائلیوں کے املاک اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے پاک آرمی و پولیٹیکل انتطامیہ نے گذشتہ کئی ماہ سے جنوبی وزیرستان میں مکانات کے ازالے کے لئے سروے شروع کیا تھا، جس میں جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ، مکین،لدھا،سرویکئی اور تیارزہ کے چارہزار سے زائد متاثرہ مکانوں کا سروے مکمل کر دیا گیا تھا،تاہم گذشتہ روز جی ون فاٹا کرنل شوکت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاٹا سیکرٹریٹ نے سروے کے لئے نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے مطابق سروے ٹیم میں شامل آرمی کمیشن افیسر،پولیٹیکل نائب تحصیلدار،انجنیئر،مالک مکان اور متاثرہ گھر کے یکجا فوٹو لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق جنوبی وزیرستان کی پانچوں تحصیلوں میں ازسرنو سروے کا عمل عنقریب شروع کیا جا رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...