پارا چنار، ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پارا چنار، ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے کیلئے احتجاجی ...

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں کرم سیاسی اتحاد نے ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فاٹا کے مسائل کو مزید گھمبیر بنانے کی مذمت کی۔کرم ایجنسی سیاسی اتحاد میں شامل تمام مذہبی اور سیاسی تنطیموں کے رہنما پریس کلب پاراچنار پہنچے اور قبائل کے معاملات میں دحل اندازی کی شدید مذمت کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ مزید فاٹا اصلاحات پر عمل کرنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتے حکومت فوری قبائل کے خواہشات کے مطابق اصلاحات نافذ کریں ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما افتخار حسین ، مشرف حسین ، اے این پی کے عابد بنگش ، پی ٹی آئی کے انعام بنگش ، مہدی حسین ، قومی وطن پارٹی کے مظہر بھائی ، ایم ڈبلیو ایم کے شفیق حسین ، اے پی ایم ایل کے علمدار حسین ، این پی پی کے اقبال حسین ، فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سید اعجاز حسین اور دیگر مقررین نے اعلان کیا اصلاحات جلد نافذ کئے گئے اور ایف سی آر ختم نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر