حکومتی مشینری جیت گئی دبنگ رینجر افسر تبدیل

حکومتی مشینری جیت گئی دبنگ رینجر افسر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ(نمائندہ پاکستان) حکومتی مشینری جیت گئی،دبنگ رینجر افسر تبدیل جبکہ معطل شدہ فارسٹ گارڈ بحال تفصیلات کیمطابق انصاف کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا،لالکو جنگل کے بے دریغ کھٹائی کا پردہ پاش کر نے والے اور مذید کاروائی کر نے والے رینجر شہریار کو مٹہ لالکو سے تبدیل کر کے بٹ خیلہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ جنگل کے کھٹائی میں ملوث ہونے کے وجہ سے معطل شدہ فارسٹ گارڈ کو بحال کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے عوام کا کہنا ہیں کہ تحریک انصاف کے حکومت میں ایمانداری سے ڈیوٹی کر نے والوں کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ قوم کا حق کھانے والوں کے سر پرستی کی جارہی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ اگر اس حکومت میں ایماندری سے کام کرو گے تو گھر جاوگے اور اگر اپنے اقاوں کو خوش رکھوں کے تو سر کاری نوکر ہونے کے ساتھ ساتھ دیگرمراعات بھی مل سکیں گے۔۔