عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے ،ہمایون سیف اللہ

عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے ،ہمایون سیف اللہ

لکی مروت(نمائندہ پاکستان ) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ اہلیان لکی مروت کے بے لوث خدمت برادران کا مشن ہے اور انتہائی مشکل وقت میں ہمارے خاندان نے یہ مشن سر انجام دیتے ہوئے گریڈسٹیشنوں ،بوائز و گرلز کالجز و سکولز ،سپتالوں کا قیام سمیت آبنوشی و آبپاشی ،سڑکوں اور بجلی منصوبوں کا جھال بچھا یا ہے ۔وہ مشہ منصور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں حاجی سردار خان ،حاجی عبید اللہ خان ،ماسٹر میر قلم خان،ڈاکٹر حمید رشید خان ،مطیع اللہ خان المعروف خزانچی ودیگر مشران نے اپنے خاندانوں سمیت سیف اللہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ان کے بے لوث خدمات کو سراہا گیا۔سابق ایم این اے غلام الدین خان، ڈسٹرکٹ کونسلر ز طارق قدیر خان ،شریف اللہ خان ،سابق ناظم عبدالمطلب خان اور ملک اشرف علی خان سمیت علاقے کے دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے۔ہمایون سیف اللہ خان نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب اہلیان لکی مروت الودہ پانی پینے پر مجبور تھے اور اس سے وہ ناروجیسے موزی بیماری میں مبتلاہوجاتے تھے لیکن جب وہ پہلے بار صوبائی وزیر بنے تو ضلع لکی مروت میں آبنوشی منصوبوں کا جال بچھاتے ہوئے ناروجیسے موزی مرض سے اہلیان لکی مروت کو نجات دلائی ۔انہوں نے کہاکہ 132کے وی پیزو گریڈسٹیشن قائم کرنے سمیت حلقہ پی کے75میں متعدد 11ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھاتے ہوئے بجلی کے مسائل پر بڑی حد تک قابوپایا ہے۔انہوں نے لوگوں پرزور دیا کہ دوران الیکشن ترقی پسند اور حقیقی نمائندوں کے حق میں استعمال کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...