کاکشال،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،2 ملزمان گرفتار

کاکشال،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،2 ملزمان گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قمار بازی کے آڈے پر چھاپہ لگا کر 02قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلات قمار بازی اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آفسران بالا کو عوام کی طرف سے باربار شکایات موصول ہو رہی تھی کہ سٹی سرکل کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کے قریب قمار بازی کے آڈے قائم ہیں ۔ جس میں ہر وقت قمار بازی کی محفلیں سجی ہوتی ہیں اسکی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہوتے رہتے ہے ۔جس پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،ایس ایچ اوتھانہ آمیر جانی شاہ اعجاز اللہ بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیموں نے بھیٹک آزاں میاں فرید کاکشال گلدرہ پر چھاپہ ما کر 02قمار بازوں(1) فقیر حسین ولد اللہ بخش(2) سرزمین ولد صاحب خان ساکنان شیخ محمدو رکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کے قبضے سے آلات قمار بازی 2عدد تاش، 1عدد پستول اور 22عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر