کتے کی پریس کانفرنس، نوکری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کتے کی پریس کانفرنس، نوکری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
 کتے کی پریس کانفرنس، نوکری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  

اولمپیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی تک آپ نے انسانوں کو ہی ملازمت سے ریٹائر ہوتے دیکھا ہوگا۔ معروف شخصیات جب ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہیں تو پریس کانفرنس کر ڈالتی ہیں لیکن کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ کوئی جانور بھی اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر پریس کانفرنس کرے۔ نہیں ناں ! مگر یہ درست ہے کہ گزشتہ روز اولمپیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم آفیسر کتے نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس کانفرنس کے دوران متعدد کتے اور رپورٹرز بھی موجود تھے۔ چھ سالہ جرمن شیفرڈ کتے کا نام میلنک تھا اور اس کو اولمپیا پولیس میں کام کرتے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا تھا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ وہ میلنک کے رویہ سے بڑے خوش رہے ہیں، وہ ایک ملنسار کتا تھا۔ اس نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں متعدد کیسز حل کئے۔ میلنک نے تمام رپورٹرز کے پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی اپنے انداز میں دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر