تلو ر کے شکار کیلئے پاکستان آئے قطری شہزادے واپس روانہ ہو گئے

تلو ر کے شکار کیلئے پاکستان آئے قطری شہزادے واپس روانہ ہو گئے
تلو ر کے شکار کیلئے پاکستان آئے قطری شہزادے واپس روانہ ہو گئے

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نایا ب پرندے تلور کے شکار کیلئے پاکستان آنے والے قطری شہزادے واپس روانہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تلو ر کے شکار کیلئے آئے قطری شہزادے حماد بن قاسم 10رکنی وفد کے ہمراہ قطر روانہ ہو گئے ۔ شہزادہ حماد بن جاسم 15 رکنی وفد کے ساتھ 3 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے جو 15روزہ قیام کے بعد فیصل آباد ایئر پورٹ سے قطر روانہ ہو گئے ۔ وفد کے 5 افراد چند دن مزید قیام کرینگے۔

برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

شیخ حمد بن جاسم سمیت قطری شہزادے اور ان کا 15 رکنی وفدتین دسمبر کو فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا جس کے بعد قطری شہزادے جھنگ اور بھکر میں تلور کے شکار کیلئے روانہ ہوئے۔ قیام کے بعد قطری مہمانوں کا وفد واپس روانگی کیلئے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچاجہاں ان کا سامان اپ لوڈ کرنے کے بعد قطری شہزادے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پرایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...