برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ...

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن )برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میزبا ن آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کڑا مقابلے کے بعد قومی ٹیم39رنز کے فرق سے شکست سے دوچار ہو گئی تاہم 207گیندوں پر 137رنز بنا کر میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے والے اسد شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان نے 490 کے تعاقب میں 450 رنز بنائے۔

برسبین ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

ان کی شاندار اورجارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے میچ میں نہ صرف پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو ئی بلکہ ایک وقت میں قومی ٹیم جیت کے قریب پہنچ گئی تھی مگر پھر وہ مچل سٹار ک کی گیند پر137 سکور بنا کر کیچ آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد یاسر شاہ بھی 33کے انفرادی سکور پر رن آﺅٹ ہو گئے اور یوں پاکستان پہلا ٹیسٹ 39سکور سے ہار گیا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...