پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں

پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں
پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشتو گانوں کے گلوکارہ معشوق سلطانہ طویل علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔

برسبین ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

گلوکارہ کے بیٹے نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ65سالہ معشوق سلطانہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ پشتو گلوکارہ کو بہترین کارکردگی پر 1997میں ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا جبکہ انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے ۔انہوں نے اپنی آواز کی بدولت ہزاروں مداحوں کے دلوں پر راج کیا ۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا

لوک فنکارہ معشوق سلطانہ 1952ءمیں خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں پیداہوئی ۔انہوں نے1962 ءمیں ریڈیو پاکستان پشاور سے فنی سفر کا آغاز کیا۔خوبصورت آواز کی ملکہ معشوق سلطانہ نے پشتو زبان میں بننے والی چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

مزید : تفریح