ٹیم کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں ،پاکستانی ٹیم کبھی بھی کسی کو حیران کر سکتی ہے :کپتان مصبا ح الحق

ٹیم کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں ،پاکستانی ٹیم کبھی بھی کسی کو حیران کر سکتی ہے ...

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں ٹیم کی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں ،پاکستانی ٹیم کبھی بھی کسی کو حیران کر سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یونس خان کا فارم میں آنا خوش آئند ہے ۔

برسبین ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد اختتامی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان مصبا ح الحق نے کہا کہ اسد شفیق نے بہترین اننگز کھیلی جبکہ محمد عامر ،وہا ب ریاض اور یاسر شاہ نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کے آوٹ ہونے کے بعد بھی جیت کی امید تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میچ کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،اگلے میچ میں جیت کے لیے پر عزم ہیں ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...