باکسر محمد عامر نے تنازع حل کرانے میں تعاون اور بیٹی کی دیکھ بھال پر ساس کے کردار کی تعریف کر دی

باکسر محمد عامر نے تنازع حل کرانے میں تعاون اور بیٹی کی دیکھ بھال پر ساس کے ...

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )باکسر محمد عامر نے خاندان میں جاری تنازع کو حل کرانے اور بیٹی کی دیکھ بھال کرنے پر اپنی ساس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ڈیلی سٹار کے مطابق باکسر محمد عامر نے امریکا میں اپنی دو سالہ بیٹی لامائش کی دیکھ بھال کرنے پر ساس ضیاءمخدوم کا شکریہ ادا کیا ہے اور انکے ساتھ اپنی ایک تصویربھی پوسٹ کی ہے۔

برسبین ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

محمد عامر نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں بیٹی کی دیکھ بھال اور ہمارے گھریلو تنازع کو حل کرانے میں مدد اور تعاون کرنے پر ساس کا بے حد شکر گزار ہوں “۔

یاد رہے باکسر عامر خان کے والدین نے اہلیہ فریال کو نامناسب کپڑے پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر بہو او ر سسرالیوں میں تنازع کھڑا ہوا ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...