نو شادیاں کرنیوالی اداکارہ ژا ژا گیبور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

نو شادیاں کرنیوالی اداکارہ ژا ژا گیبور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ژاژا گیبورطویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔

بی بی سی کے مطابق ہنگری میں پیداہونے والی ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ژاژاگیبور دل کا دورہ پڑنے سے 99سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔اداکارہ نے نو شادیاں کر رکھی تھیں۔

ژاژاے شوہر فریڈرک وون اینہالٹ نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اہل خانہ گھر میں انتقال کر گئی تاہم انکی موت کے وقت تمام لوگ گھر پر موجود تھے ۔عمر کے آخری دور میں ان کی صحت بہت خراب رہنے لگی تھی اور 2002ءمیں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد وہ وہیل چیئر پر آ گئی۔ان کی موت پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا نے ان خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ژاژاگیبور ہنگری میں پیدا ہوئی اور دوسری جنگ کے عظیم کے بعد ترک وطن کرتے ہوئے امریکہ منتقل ہو گئی اور پھر ہالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز 1952ءمیں کیا۔پہلی بار انہوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی جبکہ آخری بار 70 سال کی عمر میں اور ان کی آخری شادی سب سے زیادہ دنوں تک قائم رہی۔ڑا ڑا گیبور نے 70 سے زیا دہ فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ اپنی سیلبریٹی طرز زندگی کے لیے زیادہ معروف تھیں۔

اداکارہ کے مطابق اس نے ساڑھے آٹھ بار شادی کی کیونکہ وہ سپین کے ڈیوک کے ساتھ 1982ء میں ہونے والی شادی کو شمار نہیں کرتی ہیں۔

ژاژا ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن ان کی والدہ انہیں شوبز کی طرف لے آئیں اور یوں وہ شوبر میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہی ۔گیبور کو 1936ء میں مس ہنگری کا تاج پہنایا گیا لیکن بعد میں ان کی عمر کے بارے میں غلط بیانی سامنے آنے پر تاج سے دستبردار کر دیا گیا تھا ۔

ان کی اہم فلموں میں 'مولن روج، لی لی اور کوئن آف آو¿ٹر سپیس شامل ہیں جبکہ انہوں نے نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ'سیریز اور نیکڈ گن میں بھی اداکاری کی۔اداکارہ کے گھر ایک ہی اولاد ہوئی۔ ہلٹن ہوٹل کے مالک کونارڈ ہلٹن کے ساتھ شادی کے نتیجے میں یہ بچی پیدا ہوئی۔وہ ہر کسی کوڈارلنگ کہہ کر پکارتی تھیں کیونکہ ان کے بقول وہ سب کا نام یاد نہیں رکھ سکتی تھیں۔

انہوں نے اپنی خودنوشت ون لائف ٹائم از ناٹ اینف یعنی ایک زندگی کافی نہیں میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں اپنا کنوارہ پن کھویا تھا اور وہ بھی جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے ساتھ۔ڑا ڑا گیبورنے اپنے شوہروں کے علاوہ شان کونری، فرینک سیناٹرا کے ساتھ بھی اپنے معاشقے کا ذکر کیا ہے۔ انکا یہ بھی دعویٰ تھا کہ انہوں نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور موسیقی کے لیجنڈ ایلوس پریسلے کو منع کر دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...