اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا

اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری ...
اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 39 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسد شفیق نے کیرئیر بیسٹ 139 رنز بنا کر ناصرف قوم کے دل جیت لئے ہیں بلکہ انہوں نے کرکٹ کی تاریخ کے انتہائی معتبر اور بہترین بلے باز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ”تاریخی شرمندگی“ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیا
تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں اسد شفیق چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی لیکن انہوں نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف سنچری مکمل کی بلکہ ٹیسٹ کیرئیر بیسٹ 139 رنز بنائے۔

ٹیم کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں ،پاکستانی ٹیم کبھی بھی کسی کو حیران کر سکتی ہے :کپتان مصبا ح الحق
اسد شفیق کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ نویں سنچری ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز سر گیری سوبر کا چھٹے نمبرپر بیٹنگ کرتے ہوئے 8 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -