”جنید جمشید نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا “انضمام الحق نے بھی تعریف کر دی

”جنید جمشید نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا “انضمام الحق نے بھی تعریف کر دی
”جنید جمشید نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا “انضمام الحق نے بھی تعریف کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی اچانک موت نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو ہلا کر رکھ دیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ جنید جمشید میرا گہرا دوست تھا اور اس کی موت نے مجھے گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے ۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنید جمشید کی موت سے پیدا ہونے والے خلاءکو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔”

پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں

اللہ نے اسے اس دنیا میں بھی عزت سے نوازا اور میری دعا ہے کہ آخرت میں بھی اللہ تعالی جنید جمشید کو اپنے برگزیدہ بندوں میں شامل کرے “۔

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا اور یہ عادت اس میں بہت اچھی تھی جو قابل تعریف ہے۔” اس نے اپنے ناقدین کا بھی کبھی برا نہیں چاہا اور نہ ہی کسی کیلئے برے الفاظ ادا کیے “۔

یاد رہے جنید جمشید چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے 7دسمبر کو حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے کے اے ٹی آر 42طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ انکے ساتھ انکی اہلیہ نیہا جنید بھی اسی طیارے میں موجود تھیں ۔

مزید : کراچی