”پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا“

”پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا“

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پاکستانی ٹیم بالخصوص اسد شفیق کی کارکردگی پر چپ نہیں رہ سکے اور شاباش کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے سر فخر سے بلند کر دیا۔

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ”تاریخی شرمندگی“ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیا

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری پیغام میں کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم، بالخصوص بہادر اسد شفیق نے بہترین مقابلہ کیا۔ جب ٹیم آخری گیند تک مقابلہ کرتی ہے تو ہار میں کوئی شرمندی نہیں۔ پاکستان ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...