وزیراعظم نوازشریف کل بوسنیا کے دورے پر روانہ ہونگے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف کل3روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہونگے ۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کل بوسنیا کے 3روزہ دورے پر روانہ ہونگے ، دورے کا مقصد پاک بوسنیا دوطرفہ تعلقات اور بلخصوص تجارت کو فروغ دینا ہے ۔
پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نوازشریف بوسنیا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے معاہدوں پر دستحط بھی کیے جائیں گے ۔
وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ بوسنیا کیساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے اور انہوں نے اس حوالے سے بوسنیا میں پاکستانی سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری اور حکومتی حکام سے ملاقاتوں کی ہدایت بھی کی تھی ۔